عمران خان نا اہل قرار: الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا
![]() |
Disqualification of Imran Khan By Election Commission |
اسلام آباد(نیوز اپڈیٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق
وزیرِاعظم عمران احمد خان کے خلاف نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشنکمیشن کے فیصلے کےمطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران احمد خان نے جان بُوجھ کرغیر ملکی
تحائف کے بارے میں معلومات گوشواروں کی فہرست میں جمع نہیں کروائیں، وکلاء کیجانب سے دئیے گئے دلائل،
فراہم کئے گئے ثبوتوں اور الیکشن کمیشن کی اپنی فائینڈنگ کے مطابق سابق وزیرِاعظم و چئیرمین پی ٹی آئی عمران احمدخان نااہل کر
دئیے گئے ہیں۔
الیکشن
کمیشن کے سنائے گئے فیصلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ عمران احمدخان پاکستانی
قانون کے آرٹیکل تریسٹھ پی (ون) اور الیکشن کمیشن ایکٹ سنہ 2017ء (شق167، 173 و 137) کے تحت
نااہل کر دئیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے کے بعد سابق وزیرِ اعظمعمران احمد خان قومی اسمبلی کے ممبرنہیں ہیں۔
الیکن کمیشن نے فیصلے میں لکھا ہے کہ عمران
احمد خان نیازی نے بڑے پیمانے پر کرپشنبھی کی ہےجسکی پاداش میں موصوف کو نااہل کیا
جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جاریکیے گئے
فیصلےمیں عمران خان کو قومی توشہ خانہ میں
خرد برد کرنے پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔عمران خان نے سنہ 2018 -19 اور
2020-21 کے موصول ہونے والے تحائف میں بڑے
پیمانے پر خرد برد کی ہے اور اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ عمران خان قومی جرم کے
مرتکب ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے پر عوام الیکشن کمیشن پر لعن طعن کر رہی ہے اور ملک کے ہر شہر میں بڑے پیمانے پر عوام کی جانب سے مظاہروں کا آغاز کر دیا گیا ہے، گرینڈ ٹرنک روڈ کو جگہ جگہ پر بلاک کیا جا رہا ہے، ظاہری طور پر الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر عوام میں غم و غصہ دیکھنے میں آرہا ہے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں غریب لوگوں کا سہارا صرف عمران خان ہے۔
No comments:
Post a Comment