پاکستان آرمی کی سیلاب زدگان کے ساتھ اظہارِیکجہتی: ہر سال چھ ستمبر کو منائی جانے والی تقریب یوم دفاع مؤخر
پاک فوج کے جوان ہرمشکل وقت میں قوم کی خدمت میں مصروفِ عمل
اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ برائے پاکستان آرمی، میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ پاک فوج نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش ِنظر اور سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کی خاطر جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہونے والی یومِ دفاع کی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے۔ آرمی ریسکیو اور ری ہیبلی ٹیشن سٹریٹیجی کے تحت افواجِ پاکستان ، ایف سی، سول ایڈمنسٹریشن، این ڈی ایم اے، پاکستان رینجرز اور دیگر ادارے یکجا ہو کر واضح حکمتِ عملی سے سیلان زدگان کی مدد کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں ، پاکستان بھر میں پاک فوج کے ایک سو سینتالیس ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں پچاس ہزار سے زائد سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے ، جبکہ اڑھائی سو میڈیکل کیمپوں میں تراسی ہزار سے زائد مریضوں کومفت طبی امداد مہیا کی جا چکی ہے، دوسری جانب صوبہ سندھ کیلئے اضافی میڈیکل اور ٹیکنیکل سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات کر دئیے گئے ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ شہداءِپاکستان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، جن کی بدولت ہم محفوظ اور آزاد وطن میں کھلے عام سانس لے رہے ہیں ، شُہداءاور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے سبب ہی ہم آزاد ہیں اور وطنِ عزیز میں امن و آشتی کی فضا قائم ہے۔ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاکستانی قوم کا اعتماد ہی افواجِ پاکستان کا بہترین اثاثہ ہے ، پاک فوج ہمیشہ قُدرتی آفات اور کٹھن صورتحال میں قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ پاک فوج کی اسی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہم اس قدرتی آفت سے اللہ تعالٰی کی مدد سے تما م وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد چھٹکارا پا لیں گے۔
![]() |
Pakistan Air Force Personnel Distributing Food |
ڈائریکٹر
جنرل تعلقات عامہ برائے پاکستان آرمی نے پاک فوج کے سیلاب زدہ علاقوں میں کی گئی خدمات
کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان آرمی کے جوان گزشتہ 2 مہینوں سے قوم کی خدمت
کے لیے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
یہی وہ جذبہ ہے جس کے تحت ہمارے قیمتی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش
کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا ، جن میں نائیک مدثر، میجر طلحہ، میجر
سعید احمد، میجر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شامل ہیں۔
ڈی جی آئی آیس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا
مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کی
گئی ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا چاہے اس
کے لئے کتنا ہی وقت اور کوششیں صرف ہو جائیں۔
یہاں یہ واضح کر دیں کہ آرمی ائیر ڈیفنس کی جانب سے آرمی فلڈ ریلیف اینڈ کوارڈی نیشن
سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سینٹر کے تحت پاکستان ائیرفورس، آرمی،
رینجرز اور دیگر ادارے مل کر سیلاب زدگانکی مدد کے لئے کوشاں ہیں۔
No comments:
Post a Comment