اگلے مالی سال میں امریکی ڈالر کی اوسطاً قیمت دو سو چھبیس رہے گی: آئی ایم ایف
آئی ایم ایف کی آفیشل رپورٹ کے مطابق مالی سال سنہ 2023ء میں امریکی ڈالر کی قدر روپے کےمقابلہ میں اوسطاً 2 سو 26 روپے رہے گی۔ واضح رہے کہ نئے کاروباری ہفتے کےآغاز پر پاکستانی روپے کی قدر میں مزیدواضح کمی دیکھنے میں آئی اور بروز سوموار اوپن کرنسی مارکیٹ امریکی ڈالر سات روپے کے اضافے سے 2 سو 32 روپے کی بلند سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 88 پیسے اضافے کے ساتھ 219.86 اعشاریہ 86 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا ۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستانی حکومت کو وصول ہونے گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی قسط وصول ہونے کے باوجود مارکیٹ میں دو دنوں میں ڈالر کے ریٹ میں چھ روپے کا اضافہ ہوا۔
اوپن کرنسی مارکیٹ کے اُتار چڑھاؤ پر فاریکس ایسوسی ایشن آف اسلامی جمہوریہ پاکستانکے چیئرمین ملک محمد بوستان کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ملنے والی رقوم بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بارے میں حالات مزید سازگار ہو جائیں گے، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔ چیئرمین بوستان کی طرف سے مزید کہا گیا کہ سیلاب کی مد میں برادران ممالک کی جانب سے رقوم کی موصولی پر بھی ڈالر دو سو روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment