انڈین پریمئر لیگ 2022: جہاں پاکستان سپر لیگ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کروڑوں ملے جبکہ بعض کھلاڑیوں کو کوئی خریدار تک نہ مل سکا
Auction meeting for Indian Premier League
ماہِ فروری میں جنوبی ایشیا کے بڑے ملکوں میں بھلے بازی کا جنون زوروں پر ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کے مقابلے عروج پر ہیں جبکہ بھارت میں رواں برس مارچ کے آخری ہفتے سے انڈین پریمئر لیگ کا آغاز ہونے والا ہے، انڈین پریمئر لیگ میں کھلاڑیوں کے چناؤ کے لیے تقریبِ نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔
اس نیلامی میں جہاں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے والے بعض غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھارت میں بھی مانگ دیکھنے میں نظر آئی وہاں پاکستان سُپر لیگ کے کئی غیر ملکی کرکٹرز کو انڈین پریمئر لیگ میں نظر انداز بھی کیا گیا۔ کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ انڈین پریمیئر ليگ کے پندرویں سیزن کے لیے بروز ہفتہ اور اتوار کو نیلامی ہوئی جس میں دس ٹیموں کے مالکوں نے دو سو سے زیادہ کرکٹرز کو خریدا۔
آئی پی ایل میں رواں برس دو ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے ان کے نام لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنز رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والی اس نیلامی کو سب سے بڑی نیلامی سمجھا جا رہا ہے۔ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے پوری دنیا سے بارہ سو چودہ کھلاڑیوں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ جبکہ ایک تجزیے کے مطابق صرف پانچ سو نوے کھلاڑیوں کو نیلامی میں شمولیت کے لیے موزوں سمجھاگیا ، جبکہ ان میں سے دو سو بیس کھلاڑیوں کا تعلق بیرون ممالک سے تھا اور بھارت سے تعلق رکھنے والے تین سو ستر کھلاڑی تھے۔
نیلامی کے اندر
شامل کیے گئے غیر ملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے سترہ کھلاڑی، آسٹریلیا کے سنتالیس،
بنگلہ دیش کے 5، انگلینڈ کے چوبیس، آئرلینڈ کے 5، نیوزی لینڈ کے چوبیس، جنوبی
افریقہ کے تینتیس ، سری لنکا کے تئیس، ویسٹ انڈیز کے چونتیس، زمبابوے، نیپال،
امریکہ اور سکاٹ لینڈ کے صرف ایک ایک
کھلاڑی جبکہ نمیبیا کے 3 کھلاڑی شامل تھے۔
پاکستان سپر لیگ کے کرکٹرز کی انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل )میں مانگ
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو مختلف قسم کی کیٹیگریوں میں رکھا گیا ہے، جس کے مطابق پلاٹینم (ایک لاکھ 30 ہزار سے ایک لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر)، ڈائمنڈ (ستر ہزار سے 1 لاکھ امریکی ڈالر)، گولڈ (پینتالیس ہزار سے ساٹھ ہزار امریکی ڈالر) اور سلور (بیس ہزار سے تیس ہزار امریکی ڈالر) کیٹگری میں شامل کیا جاتا ہے۔ جبکہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں پوری دنیا کے کھلاڑیوں پر بولی لگائی جاتی ہے اور اس میں تمام ٹیموں کا بجٹ پاکستان سپر لیگ سے کہیں بڑ ھ کر ہوتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment