پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی کے امکانات - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Saturday, November 13, 2021

پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی کے امکانات

دنیا  میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہونے کے سبب  پاکستانی عوام کو نو  روپے فی لیٹر ریلیف ملنےکا قوّی امکان

https://www.news38960.com/
Petroleum Prices may reduce in near future

دنیا میں تیل کیمارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی، قیمتیں پچاسی  ڈالر سے گر کربیاسی اعشاریہ استاسی ڈالر فی بیرل ہوگئیں،پاکستانی  حکومت سولہ نومبرسے لیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے تیل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ 

اسلام آباد (نیوزاپڈیٹ) دنیا میں پٹرول کی منڈیوں میں خامتیل کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے پاکستان میں لوگوں کو مبلغ نو  روپے فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق دنیا میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، لہٰذہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں  "85" ڈالر سے "82.87" ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہیں۔ پاکستانی  حکومت لوگوں کوتیل کی قیمتوں  پرنو روپے فی لیٹر تک  فائدہ دے سکتی ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پاکستانی گورنمنٹ نےچھ نومبر 2021کو تیل کی قیمتیں پچاسی ڈالر فی بیرل کی رُو سے بڑھائی تھیں، مگر پچھلے چند ہفتوں میں عالمی مارکیٹ خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل سے بڑھ نہ سکی تھیں، اب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر کر 82.87 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہیں۔

اوگرا ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کی واضح کمی ہونے کی وجہ سے حکومتِ پاکستان  اگرچاہے تو سارے ٹیکسوں کی موجودہ شرح لاگو کرکے تیل کی قیمتیں برقراربھی  رکھ سکتی ہے،مگر  حکومتِ پاکستان  لیوی ٹیکس کو ختم یا مزید کم کرکے اپنی عوام  کوتیل کی قیمتوں پر 9 روپے فی لیٹر تک فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی حکومت حالیہ دور میں تیل کی قیمتوں پر9.62 روپے پٹرول اور9.14 روپے فی لیٹر ڈیزل لیوی ٹیکس قومی خزانے میں جمع کر رہی ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق اوگرا نے رواں ماہ کی  16تاریخ  سے یکم دسمبر تک تیل کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے اور پٹرول کی  نئی قیمتوں کی سمری چودہ  نومبر2021 کو وزارتِ خزانہ کو ارسال کی  جائے گی۔

یاد رہے کہ  پاکستانی حکومت نےپانچ نومبر2021 کو "آئی ایم ایف" کے دباؤپرتیل کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس میں پورے چار روپے کا اضافہ کیا تھا۔ تیل کی قیمتوں میں  لیوی ٹیکس بڑھا کر 9.62 روپے فی لیٹر کردی گئی تھی،حکومت کی جانب سے لیوی کی اس نئی شرح کا اطلاق بھی کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان  نے "پیٹرول " اور "ہائی اسپیڈ ڈیزل" پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا تھا،  پیٹرول پر لیوی "5.62" روپے سے "9.62"روپے فی لیٹرتک بڑھا دی گئی تھی، دوسری جانب "ہائی اسپیڈ ڈیزل" پر فی لیٹرلیوی "5.14" روپے سے"9.14" روپے تک بڑھا کر پاکستانی غریب عوام پر بوجھ ڈال دیا تھا۔

اوگرا ذرائع کے مطابق "کیروسین آئل" پر فی لیٹرلیوی "2.6"روپے جبکہ "لائٹ ڈیزل" پرپیٹرولیم لیوی زیرو تک ہی رہے گی۔ جبکہ لیوی کی نئی شرح کا اطلاق بھی کردیاگیاہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نےوفاقی بجٹ پیش ہونے کے فوراً بعد سےلے کر اب تک نو دفعہ تیل  کی قیمتیں بڑھائیں۔ یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 15جون 2021 کے بعد سے اب تک تیل کی قیمتوں میں "37.26" روپے تک اضافہ کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment