اوپن لیٹر پر گاڑیاں رکھنے والےپاکستانیوں کے لیے بُری خبر آگئی - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Saturday, August 21, 2021

اوپن لیٹر پر گاڑیاں رکھنے والےپاکستانیوں کے لیے بُری خبر آگئی

اوپن لیٹر پر گاڑیاں رکھنے والےپاکستانی مالکان کے لیے بُری خبر آگئی

محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن نےاوپن لیٹرپرگاڑیاں رکھنےوالوں کےلیے نئی مشکل کھڑی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Open Letter Vehicles verification by Excise & Taxation Office

لاہور(نیوزاپڈیٹ) ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نےاوپن لیٹرپرچلنےوالی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف ایکشن لینے کا فئصلہ کر لیا۔حکومت نے گاڑی ٹرانسفر  کرنے کے لیے ٹی او فارم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہاں یہ واضح رہے کہ پورے  پنجاب میں سات لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کے مالکان  کے پاس  اوپن لیٹر ہیں۔توقع یہی کی جا رہی ہے کہ  ستمبر  سے بائیو میٹرک نظام  شروع کیا جائیگا جس کے نتیجے میں ٹی اوفارم منسوخ کر دیا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق لوگ گاڑی کی خرید و فروخت کے دوران ٹی اوفارم پرہی لکھ پڑت کرلیتےہیں جبکہ گاڑی مالکان  فارم لے کر گاڑی اپنے نام  ٹرانسفر نہیں کرواتے جس سےقومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اوپن لیٹر کے خاتمے سے الیکٹرانک چالاننگ  کے نظام میں بہتری آئے گی اور چالان نوٹس اصل مالکان  جن کے نام پرگاڑی ہو گی ان کےگھروں میں دیے  جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment