موٹروے انتظامیہ کا ٹول ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Saturday, August 21, 2021

موٹروے انتظامیہ کا ٹول ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

موٹروے انتظامیہ کا ٹول ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ ، اسلا م آباد سے لاہورکا  ٹول ٹیکس  جان کر لوگ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے کو ترجیح دیں گے۔

https://www.news38960.com/
NHA National Highway Authority increases Toll Rates for Motorway

نیشنل ہائی وے اتھارٹی  کی جانب سے موٹروےٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافے کی  منظوری دیدی گئی ہے۔

لاہور (نیوزاپڈیٹ) ذرائع کے مطابق ٹول ٹیکس میں بڑھوتری کے بعد اسلام آباد  سےلاہور تک کےسفر کا ٹول ٹیکس80  روپے کے اضافے کے ساتھ 830سے 910 روپے ہو جائے گا اور چکری سے لاہور تک کا ٹول ٹیکس 800 روپے ہو گا۔ یہ واضح رہے کہ نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق 26 اگست سے کیا جائیگا ،  یاد رہے کہ موٹروے ٹول ٹیکس میں بڑھوتری  کا فیصلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور مور   کے مابین بیس برس کے معاہدے کے پیشِ نظر  کیا گیا ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو ، پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون،  پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم تھری، شورکوٹ ملتان موٹروے ایم فور اور ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر عائد ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔سنہ 2020ء میں بھی ٹول ٹیکس میں دس فیصد کی شرح سے اضافہ کیا گیا تھا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو نیشنل ہائی ویز کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے سالانہ بانوے ارب کی رقم کی ضرورت ہوتی ہے جس میں امریکن ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب امسال اضافہ ہوا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment