آئی ایم ایف کیجانب سےاسلامی جمہوریہ پاکستان کودوارب77کروڑڈالرموصول
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ "آئی ایم ایف" کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر ٹرانسفر کردیے گئے ہیں
اسلام آباد (نیوزاپڈیٹ) ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ "آئی
ایم ایف" سے رقم وصول ہونے کے بعد زرِمبادلہ
ذخائر پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ
جائیں گے۔وفاقی وزارت خزانہ دفتر کے
مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ "آئی
ایم ایف" کی جانب سے بغیر کسی شرائط کے انتہائی کم شرح سود پر یہ قرض دیا گیا ہے۔
یہاں
یہ بھی واضح رہے کہ یہ رقم پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ نہیں ہو گی اور اس قرضہ کی واپسی کا دورانیہ طے نہیں کیا گیا ، واپسی کی
مدت کا تعین نہ ہونا پاکستان کے لیے فائدہ
مند ہو گا۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ "آئی ایم ایف" کے ایک اعلامیے کے مطابق بیان جاری ہوا ہے کہ آج تاریخی روزہے اور رکن ممالک نے 6سو 50 ارب
ڈالر وصول کرلیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق رکن ممالک کی جانب سے اِس قرضہ کی رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کیا
جا سکتا ہے، تمام رکن ممالک کو منتقل کی
گئی رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض کی ادائیگی کیلئے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔
No comments:
Post a Comment