Surah No. 47 Muhammad Verse No. 1
Translation: Those who disbelieve and hinder (others) from the way of Allah, then Allah has ruined their deeds (in terms of the Hereafter).
Interpretation:
That is, he
refused to accept the teachings and guidance that Muhammad was presenting. He
himself refrained from following the path of Allah, and also that he prevented
others from following this path.
There
are many ways to stop others from following God's path. One form of this is
forcing a person to stop believing. Secondly, he inflicts such persecution on
the believers that it becomes difficult for them to remain faithful and for
others to believe in such horrible circumstances.
The
third case is that he seduces the people against the religion and its followers
in various ways and instills such whispers in the hearts that the people become
suspicious of this religion. In addition, every disbeliever is a hindrance from
the path of God in the sense that he raises his children in the way of
disbelief and then it becomes difficult for the next generation to leave their
ancestral religion and accept Islam. In the same way, every infidel society is
a stone in the path of God, because it hinders the spread of the true religion
through its education, its collective system and customs, and its prejudices.
Allah
led them astray. Misled Lost these words have a very broad meaning. One of the
meanings of this is that Allah Almighty has deprived them of the ability to
direct their efforts and hard work in the right direction. Now whatever they do
will be done in the wrong way for the wrong purposes and all their efforts will
be in the way of misguidance instead of guidance.
The
second meaning is that what they consider to be the work of God, such as
guarding the Ka'bah, serving the pilgrims, entertaining guests, being kind to
relatives, and other things that the Arabs do I was counted among the religious
services and morals. Allah Almighty destroyed them all.
They
will not be rewarded for it, because when they refuse to follow the path of Allah
and worship Him alone and prevent others from following this path, then none of
their deeds belong to Allah. Yes, it cannot be accepted. The third meaning is
truth
The efforts they are making against Muhammad
to stop the path of Islam and to keep their infidel religion alive in Arabia
have been thwarted by Allah Almighty. All their plans are now just an aimless
arrow. With these measures, they will never be able to reach their goal.
Holy City Mecca |
سورۃ نمبر 47 محمد آیت نمبر 1
ترجمہ: جن لوگوں نے کفر کیا اور ( دوسروں کو ) اللہ کی راہ سے روکا ( تو ) اللہ نے ان کے اعمال ( اخروی اجر کے لحاظ سے ) برباد کر دیئے۔
تفسیر:
یعنی
اُس تعلیم و ہدایت کو ماننے سے انکار کر دیا جسے محمد ﷺ پیش فرما رہے تھے ۔ انھوں
نے نہ صرف خود کو اللہ تعالیٰ کے راستے پر آنے سے باز رکھا بلکہ انہوں نے دوسرے
لوگوں کو بھی صراطِ مستقیم پرچلنے سے روکا ۔
دوسروں
کو خدا کی راہ سے روکنے کی بہت سی صورتیں ہیں
۔ اس کی ایک صورت یہ ہے کہ آدمی زبردستی
کسی کو ایمان لانے سے روک دے ۔ دوسری صورت
یہ کہ وہ ایمان لانے والوں پر ایسا ظلم و ستم ڈھائے کہ ان کے لیے ایمان پر قائم رہنا
اور دوسروں کے لیے ایسے خوفناک حالات میں ایمان لانا مشکل ہو جائے ۔
تیسری
صورت یہ کہ وہ مختلف طریقوں سے دین اور اہل دین کے خلاف لوگوں کو ورغلائے اور ایسے
وسوسے دلوں میں ڈالے جس سے لوگ اس دین سے بدگمان ہو جائیں ۔ اس کے
علاوہ ہر کافر اس معنی میں خدا کی راہ سے روکنے والا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو کفر کے
طریقے پر پرورش کرتا ہے اور پھر اس کی آئندہ نسل کے لیے دین آبائی کو چھوڑ کر اسلام
قبول کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح ہر کافر
معاشرہ خدا کے راستے میں ایک سنگ گراں ہے ،
کیونکہ وہ اپنی تعلیم و تربیت سے ،
اپنے اجتماعی نظام اور رسم و رواج سے ،
اور اپنے تعصبات سے دین حق کے پھیلنے میں شدید رکاوٹیں ڈالتا ہے ۔
اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ۔
گمراہ کر دیا ۔ ضائع کر دیا ۔ یہ الفاظ بڑے وسیع مفہوم کے حامل ہیں ۔ ان کا ایک مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ان سے
یہ توفیق سلب کر لی کہ ان کی کوششیں اور محنتیں صحیح راستے میں صرف ہوں ۔ اب وہ
جو کچھ بھی کریں گے غلط مقاصد کے لیے غلط طریقوں ہی سے کریں گے ، اور ان کی تمام سعی و جہد ہدایت کے بجائے ضلالت
ہی کی راہ میں صرف ہوگی ۔
دوسرا
مطلب یہ ہے کہ جو کام اپنے نزدیک وہ خیر کے کام سمجھ کر کرتے رہے ہیں ، مثلا خانۂ کعبہ کی نگہبانی ، حاجیوں کی خدمت ، مہمانوں کی ضیافت ، رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی ، اور ایسے ہی دوسرے کام جنہیں عرب میں مذہبی خدمات
اور مکارم اخلاق میں شمار کیا جاتا تھا ۔ اللہ
تعالی نے ان سب کو ضائع کر دیا ۔
ان کا کوئی اجر و ثواب ان کو نہ ملے گا ، کیونکہ جب وہ اللہ کی توحید اور صرف اسی کی عبادت کا طریقہ اختیار کرنے سے انکار کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس راہ پر آنے سے روکتے ہیں تو ان کا کوئی عمل بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول نہیں ہو سکتا ۔ تیسرا مطلب یہ ہے کہ راہِ حق کو روکنے اور اپنے کافرانہ مذہب کو عربوں میں زندہ رکھنے کے لیے جو کوششیں وہ حضور نبی کریم ﷺ کے مقابلے میں کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کو ضائع کر دیا ہے ۔ ان کی تمام تدبیریں اب تیر ِبے ہدف کے علاوہ کچھ نہیں۔ ان تدبیروں سے وہ اپنے مقصد کو ہر گز نہ پہنچ سکیں گے۔
No comments:
Post a Comment