اسلام آباد میں تیز بارش اور سیلابی صورتحال - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Wednesday, July 28, 2021

اسلام آباد میں تیز بارش اور سیلابی صورتحال

اسلام آباد میں تیز بارش  اور سیلابی صورتحال

https://www.news38960.com/
High rain and flood condition in Islamabad

وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی میں تیزترین بارش کے باعث سیلابی صورتحال ، راول ڈیم کی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا

https://www.news38960.com/
Capital City Islamabad 

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) راولپنڈی اسلام آبادمیں علی الصبح تیز بارش کےسبب راول ڈیم میں پانی کی سطح بہت زیادہ  بلند  ہو گئی ہے جس کی بنا پر ڈیم  انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور  مساجد میں پیشگی حفاظتی اقدام کے لئے اعلانات کیے جا رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ راول ڈیم نے آگاہ کیا ہے کہ راول  ڈیم میں پانی جمع کرنے کی کُل گنجائش17 سو 52  فٹ ہے،جبکہ اس وقت حالیہ بارش کے باعث پانی کی سطح  بلند ہو کر  17سو49 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ اگر سطح مزیدبلندہوتی ہے تو اسپیلویزکا کھولنا ضروری ہو جائیگا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ شفقات کے مطابق راول ڈیم کے سپل ویزکھولے جارہے ہیں، دریائے کورنگ اور دریائے سواں کے لوگوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے  کہ وہ آج بروز بدھ دریا ؤں کے کناروں سے دورمحفوظ جگہوں پر  رہیں، جبکہ دوسری جانب دفعہ 144 نافذکرتے ہوئے دریا ؤں میں نہانے پر پابندی لگا دی گئی ہے  اور ایمرجنسی کی صورت  میں انتظامیہ نے  ریسکیو ٹیموں کو ہر دم تیار رہنے کے لئے حکم جاری کر دیا ہے۔  


No comments:

Post a Comment