نواز شریف گولی دینے میں کامیاب رہے - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Sunday, June 6, 2021

نواز شریف گولی دینے میں کامیاب رہے

نوازشریف گولی دینے میں کامیاب رہے۔ شہبازشریف کو ہم نے جانے نہیں دیا۔ (وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید)

https://www.news38960.com/
Sheikh Rasheed Ahmad speech regarding Mian Nawaz Sharif

نوازشریف پاکستانی حکومت کو چکما دینے میں کامیاب ہوئے، وفاقی وزیرشیخ رشید کا اعتراف

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف گولی دینے میں کامیاب ہو گئے اور باہر نکل گئے جس کا وزیر اعظم کو سخت افسوس ہے- مگر شہباز شریف کو ہم نے باہر نہیں جانے دیا اور ان کا  نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای-سی-ایل میں ڈال دیا ۔ عمران خان کی کوئی مخالفت نہیں دیکھ رہا۔  وزیر اعظم مقدر کے سکندر ہیں جنہیں بہت نکمی اور نا اہل اپوزیشن ملی ہے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں "سی ڈی اے میڈیکل سینٹر" جی 9 مرکز میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وباء کے دوران ڈبلیو ایچ او نے بہت زبردست کام کیا۔ وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی نے بروقت صیحیح فیصلے لئے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں پوری قوم نے کورونا کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی۔  پاکستان کے ہیلتھ کیئر سٹاف نے عظیم کام کیا ۔ 

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چین نے ویکسین تیار کرنے میں ہماری مدد کی ، عوام میں اب ویکسینیشن کا رجحان پیدا ہو رہا ہے۔ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں ویکسینیشن کاعمل بہت بہتر ہے۔ ہندوستان میں نو ویکسین کا بورڈ لکھا ہے جبکہ پاکستان میں  ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں بڑی تیزی سے کمی آئی ہے۔ بجٹ کے بارے میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ترین دھڑے کے تمام ووٹ عمران خان کے  بجٹ کو جا‌ئیں گے۔ 11 جون کو بجٹ انشا اللہ ضرور پاس ہوگا۔ مزدوروں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جار ہا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نوول کورونا پرجلد پوری طرح قابو پا لیا جائیگا اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ہر گھر کے دروازے پر ویکسین پہنچائی جائے لیکن یہ تبھی ہو گا جب عوام بھی ہمارا پوری طرح ساتھ دے۔ ان کا کہنا تھا مستقبل قریب میں ہم اس وباء سے چھٹکارا پا لیں گے۔

No comments:

Post a Comment