وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امیر ممالک سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی امداد کرنے کی اپیل کردی - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Saturday, June 5, 2021

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امیر ممالک سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی امداد کرنے کی اپیل کردی

ماحولیات پر وزیرِاعظم عمران خان کا خصوصی خطاب، عوامی توّجہ کا مرکز

https://www.news38960.com
PM Imran Khan delivering lecture on environment 

 وزیرِاعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی نے دُنیا کے  امیر ممالک سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی امداد کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(نیوز اپڈیٹ) وزیرِ اعظم پاکستان نے امیر ملکوں سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے متاثرہ ملکوںکیامداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ممالک کوغریب ملکوں کے ماحول کو بہتر کرنے کے لیے ہمیشہ مدد کرنی چاہیے۔ 

واضح رہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن پر دارالحکومت اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اسلامی  جمہوریہ پاکستان کی میزبانی میں منعقدخصوصی تقریب سے وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران احمد خان نیازی  نےخطاب کیا اور کہا کہ  ہمارے ملک کا آدھا پیسہ تو قرضوں کی قسطوں کی واپسی  کی مدمیں چلا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اس چیز کو تسلیم کیا تھا کہ دنیا کے  امیر ممالک کویہ  ذمہ داری لینی چاہیے اور اسے احسن طریقے سے نبھانی چاہیے۔

 وزیرِاعظم کے مطابق "ہم یونائیٹڈ نیشن کا ایکو سسٹم بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایکو سسٹم کا خیال نہیں رکھیں گے تو انسانیت کوبہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔"  ہماری حکومت نے یہ فیصلہ لیا  ہے کہ ماحولیات کی تبدیلی کے منفی اثرات سےتحفظ کے لیے بھر پور اقدامات کریں گے۔ ہم نے نوول  کرونا وباء  کے دوران پاکستان کی تاریخ میں عوام کو  سب سے زیادہ ریلیف دیا ہے۔ ہمارا 80 فیصد   پانی دریاؤں میں گلیشیئرز کی وجہ سے آتا ہے۔ جبکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشیئرز بہت زیادہ  متاثر ہو رہے ہیں، اگر ملکی آبی ذخائر میں اضافہ نہ  ہوا تو ہمیں پانی  کی قلّت  کا سامنا کر پڑ سکتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔   آج سے بیس سال قبل اگر کوئی گلوبل وارمنگ کی بات کرتا تھا  تو سب  اس کا مذاق اڑایا کرتے تھے جبکہ  اب دنیا ماحولیات کی تبدیلی کے متعلق سوچ بچا ر کر رہی ہے۔

وزیرِاعظم جمہوریہ پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پاکستانی قوم کو یہ احساس نہیں ہوگا کہ یہ سب ہم  بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کر رہے ہیں تب تک ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں پائیں گے۔ مدرسوں اور سکولوں میں بچوں کو بتایا جانا چاہیے کہ درختوں کی ہماری زندگی میں کیا  اہمیت ہے۔ ہم دس ارب درخت لگانے میں کامیاب ہوگئے تو اس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ آج پنجاب (لاہور) میں آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، حکومت پاکستان  اکیلی کچھ نہیں کر سکتی جب تک کہ عوام مل کر ساتھ نہ دے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی متعلق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ چائینہ میں تو یہ مسئلہ پایا جاتا ہے کہ ان کے لوگ بوڑھے ہو رہے ہیں، جس کی بنا پر انھوں نے یہ فیصلہ لیا کہ بچے زیادہ سے زیادہ  پیدا کیے جائیں، مگر ہمارے ملک  میں کہا جاتا ہے کہ بچے کم پیدا کیے جائیں، پاکستانی آبادی میں زیادہ حصہ جوان لڑکوں کا ہے، جبکہ بھوکے لوگ ماحول کی پرواہ نہیں کریں گے، مثال کے طور پر اگر میں بھوک سے مر رہا ہوں گا تو مجھے کیا ملک میں درختوں کولگایا جائے یا نہ لگایا جائے۔

No comments:

Post a Comment