بجٹ نیوز اپڈیٹ - News Update

.com/img/a/

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Saturday, June 12, 2021

بجٹ نیوز اپڈیٹ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےمعاملے میں جے یو آئی (ف) میدان میں آگئی۔ 

JUI+F+%25281%2529
Maulana Abdul Ghafoor Haidery (JUI-F) 

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) جے یوآ‏‎‎‌‍‎‎ئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بارے میں سینٹ کے فورم میں آواز اٹھائی جائے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےانہوں نےکہا ہے کہ جیل جانے کے بعدبہت سے لوگوں کےبیانات بدل جاتےہیں۔ پی ٹی آ‏ئی کی حکومت نےتمام طبقوں سےبہت سارے وعدےکیے تھے-  پارلیمنٹ کے باہر سے گزر رہا تھا تو معلوم ہوا کہ سرکاری ملازمین ً احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے وہ طبقات جو ملک کو ترقی دلاتے ہیں ان کی حالت بری کردی گئی ہے- مہنگائی زوروں پر ہے اور جمہوریت پر قدغن لگاۓ جارہے ہیں- صحافیوں پر تشدد دیکھنے کو مل رہا ہے- جس رفتار سے مہنگائی ہوئی ہے اسی رفتار سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے تھا- سرکاری ملازموں کی تنخواہوں کے بارے میں سینٹ میں آواز اٹھائی جائے گی۔

سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کے ساتھ ہے۔ آئی ایم ایف نے ایک مسودہ تیار کیا اور وزیر خزانہ کو تھما دیا۔ پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبے کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔

قومی بجٹ نے پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کا کام کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا۔

Bilawal+%25281%2529
Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) پاکستان بلاول نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہےاور وفاق نے صوبوں کے پیسوں پر پوری طرح قبضہ کیا ہوا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی گلی گلی کوچہ کوچہ جائیں گے اور بجٹ کو روکنے کی پوری کوشش کریں گے- اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 30 ٪ تک اضافہ کرنے کی ضرورت تھی۔

نیوزاپڈیٹ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے کے بعد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان  کے سرکاری ملازمین کے ساتھ گزشتہ 3 سال سےانتہائی ناانصافی ہو رہی ہے- پاکستانی میڈیا کو عام اور غریب آدمی کی بھر پور آواز بننا چاہئیے- موجودہ صورت حال میں وزیرِاعظم عمران احمد خان نیازی  اورپاکستانی وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ معیشت ترقی کی طرف گامزن ہے۔ اگر معیشت ترقی کررہی ہے تو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟ تنخواہیں نہ بڑھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومتی ذرائع جھوٹ پہ مبنی بات پھیلا رہے ہیں- پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ برس بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئی تھیں۔ اگر تنخواہیں نہ بڑھائی گئیں تو ہم شہر شہر، گاؤں گاؤں جاکرعوام کو بتائیں گے کہ آپ کی جیب پر سلیکٹڈ حکومت کیسے ڈاکے ڈال رہی ہے ؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جیسے بجٹ میں حکومتِ سندھ نے کم از کم اُجرت تقریباً پچیس ہزار روپے مختص کی ہے۔ بالکل ویسے ہی وفاقی حکومت کو بھی کم از کم اُجرت پچیس ہزار روپے مختص کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی حکومت نے صوبہ سندھ میں  کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے کردی ہےاور ہم وفاق سے بھی اسی تناسب سے اضافے کی امید رکھتے ہیں۔ ماضی میں ہماری حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں 1 سو 20 فیصد اور پنشن میں 1 سو فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والے عسکریوں کی تنخواہیں بھی 1سو75 فیصد کے حساب سے بڑھائی تھیں۔ اگراسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمران مہنگائی کو تسلیم کررہے ہیں تو انھیں تنخواہوں میں بھی ویسی ہی نسبت سے اضافہ کرنا چاہیے تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کھل کر بجٹ کی سپورٹ میں سامنے آگئی،  بڑا اعلان کردیا۔

Ch+Shujat++%25281%2529
Chaudhry Shujaat Hussain

لاہور (نیوزاپڈیٹ) ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پیش کیے ‎‎گئے بجٹ کو مثبت قرار دیدیا۔

پاکستان کی مشہور سیاسی شخصیت چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ پاکستان "شوکت ترین" کی  بجٹ تقریر بہت مثبت اور سادہ ترین الفاظ پر مشتمل تھی۔  بجٹ کی تقریر میں "اعداد و شمار" کا گورکھ دھندہ بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا گیا بلکہ ملکی بجٹ کے مسائل کی آگاہی اور ان کا حل نکالنے کی مثبت تجاویز پیش کرنے کے لیے کوششیں کی گئی ہیں جبکہ وزیرِخزانہ کی تقریرماضی کی سیاسی روایتی تقریروں جیسی نہیں تھی۔ جِس میں وزیراعظم کی مدحت سرائی زیادہ سے زیادہ کی جاتی تھی۔

بجٹ کا فائدہ ا‍‍‎س وقت ہے جب تنخواہ دار اور مزدور طبقے کو عملی طور پر فائدہ پہنچے۔  ٹیکسوں کے اثرات زیادہ تر تنخواہ دار طبقہ پہ پڑتا ہے۔ کاروباری طبقے دو روپے کی چیز چار روپے میں بیچ کر اپنا نقصان پورا کرلیتے ہیں مگر تنخواہ دارطبقہ اپنی آمدن خود نہیں بڑھا سکتا اس کا سارا انحصارحکومت پر ہوتا ہے۔ سرمایہ دار طبقہ کاروبار کے منافع کا حصہ ملازمین کے لئے بھی رکھنا چاہیے تب ہی عام آدمی کی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔ 

موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے قومی بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا پہ ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر۔

Hammad+Azhar++%25281%2529
Hammad Azhar

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران احمد خان نیازی اور وفاقی کابینہ نے قومی بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی ہے۔

 وفاقی وزیر خزانہ "شوکت ترین" کی بجٹ تقریر کے کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران احمد خان اور وفاقی کابینہ نے انٹرنیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی ہے اور اسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے والے فنانس بل قومی بجٹ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

قومی بجٹ میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ تین منٹوں سے زیادہ جاری رہنے والی "فون کالز"، "انٹرنیٹ ڈیٹا" اور "فون ٹیکسٹ" پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق کیا جائیگا۔ اس کے تحت جونہی سیل فون صارف کی کال کا دورانیہ تین منٹ سے بڑھے گا تو اس کے موجودہ ریٹس کے علاوہ فی کال ایک روپیہ اضافی لگایا جائیگا۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے موجودہ ریٹس پر 5 گیگا بائیٹس سے زائد انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ہر گیگا بائیٹ پر 5 روپے کا اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا پر شدید ردّعمل سامنے آیا جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال پر بڑھائے گئےٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی بینکوں سے جتنے مرضی پیسے نکلوائیں۔ کوئی ٹیکس نہیں لگے گا- بجٹ کا شاندار اہم فیصلہ۔ 

bank+%25281%2529
Stock Exchange

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) پی ٹی آئی حکومت نے پاکستانی بینکوں سے پچاس ہزار روپے سے زیادہ کی رقوم نکلوانے کے لئےعائد وِد ہولڈنگ ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب قومی بجٹ کی دستاویزات کے مطابق بینکوں کی ٹرانزیکشنز، "پاکستان اسٹاک ایکسچینج" ٹرانزیکشنز، "ایئر ٹریول سروسز" ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بین الاقوامی ٹرانزیکشنز پر وِد ہولڈنگ ٹیکس بلکل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں زرعی آلات، اسٹیشنریز اور 850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کی درآمدی پر وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment