شہباز گِل پر بغاوت پر اُکسانے کیس پر درخواست ضمانت پیر تک ملتوی - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Saturday, August 27, 2022

شہباز گِل پر بغاوت پر اُکسانے کیس پر درخواست ضمانت پیر تک ملتوی

شہباز گِل پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس  عدالت میں  متعلقہ  ریکارڈ پیش نہ کر سکی، اگلی سماعت پیر کو ہو گی

https://www.news38960.com
Sedition case against Shehbaz Gill, Islamabad police could not present the relevant records in the court, the next hearing will be held on Monday.

 

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ ) سابق وزیرِاعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل کی جانب سے دی گئی درخواست ضمانت پر مقدمے کی پیروی کو سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے سوموار تک ملتوی کر دیا گیا۔

 

 

اسلام آباد سیشن کورٹ میں شہباز گِل کی درخواست ضمانت پر سماعت  آج ہوئی،  جس کے دوران سیشن کورٹ جج نے کورٹ میں موجود  پولیس حکام  سے سوال  کیا کہ تفتیشی افسر کہا ں ہیں ،  جس پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا ۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے تفتیشی افسر سے موبائل فون  پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان کا فون بند ملتا رہا۔

 

پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی طرف سے عدالت میں کہا  گیا کہ  "اگر عدالت میں  ابھی ریکارڈ پیش ہو بھی جائے تب بھی میں دلائل دینے سے قاصر ہوں" ،   شہباز گل کے وکیل کی طرف سے کہا  گیا کہ پولیس حکام کی جانب  مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب  فاضل جج کا  ریمارکس دیتے ہوئے کہنا  تھا کہ پولیس کو  ایک بار آخری موقع دیتے ہیں ۔پراسیکیوٹر  کی جانب  سے مزید کہا گیا کہ  مقدمے کا  ریکارڈ  فی الفور  موجود نہیں ہے، جبکہ  تفتیشی افسر  کراچی  میں موجود ہیں ۔

 

 

No comments:

Post a Comment