امریکن ڈالر کی قیمت میں بدستور اضافہ، کرنسی ڈیلروں کا عوام کو مشورہ
لوگ کسی افواہ میں نہ آئیں، امریکن ڈالر دوبارہ نیچے آئیگا۔کرنسی ڈیلر ملک بوستان
کراچی(نیوزاپڈیٹ) امریکن ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے
میں مسلسل بڑھوتری پر ملک بوستان (کرنسی
ڈیلر)نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے بتایا
ہے کہ اگلے چند دنوں میں امریکن ڈالر کی
قدر میں واضح کمی آئے گی اس لیے انھوں نے لوگوں کو ڈالر خریدنے سے منع کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکن ڈالر10پچھے دس ماہ کے مقابلے میں اس ماہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جبکہ ملک بوستان کرنسی
ڈیلر نے حکومت سے ڈالر کی قیمت کو قابو کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک بوستان نے حکومتِ پاکستان کو ڈالر کی اُونچی اُڑان سے روکنے کے لیے تجویز
دی ہےکہ شعبہِ تعمیرات میں ایمنسٹی اسکیم پر ایک بار پھر عمل درآمد کیا جائے۔ انھوں
نے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی خبردار کیاہے
کہ وہ افواہوں کی زد میں آکر کسی صورت بھی امریکن ڈالر نہ خریدیں کیونکہ جلد ہی ڈالر کی قدر کم ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ کل مؤرخہ 2اگست اور یکم اگست سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ اورانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جبکہ پچھلے دو دنوں میں ڈالر کی قدر 163 اور164روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق بروز سوموار انٹر بینک میں روپے کے مقابلےمیں ڈالر کی قدر 1.35روپے بڑھی، جس سے ڈالرکی قیمتِ خرید 1 سو62 اعشاریہ پچاس روپےسےبڑھ کر1 سو63 اعشاریہ پچاسی روپے اور قیمت فروخت1 سو62 اعشاریہ ساٹھ روپے سے بڑھ کر 1سو تریسٹھ اعشاریہ پچانوےروپے ہو گئی تھی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1اعشاریہ 64 روپے کے اضافے سے 1سوباسٹھ اعشاریہ 20 روپے سے بڑھ کر1سوتریسٹھ اعشاریہ 70روپے اور قیمت فروخت 1سوباسٹھ اعشاریہ 60 روپے سے بڑھ کر1سوچونسٹھ اعشاریہ 201روپے پر جا پہنچی ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کےذرائع
کےمطابق یورو کی قیمت میں اسّی پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے یورو کی قیمت ِخرید1سواکانوے
اعشاریہ30 روپے سے بڑھ کرایک سوبانوےاعشاریہ پچاس روپے ہوگئی اور قیمت ِفروخت1سو93
اعشاریہ20روپے سے بڑھ کر1سو چورانوے روپے ہو گئی جبکہ ایک روپے کے واضح اضافے سے
برطانوی پونڈ کی قیمتِ خرید 2سو24روپے سے بڑھ کر 2 سو 25 اعشاریہ 50روپے اور قیمتِ
فروخت2 سو 26روپے سے بڑھ کر2سو27روپے ہوگئی تھی۔
No comments:
Post a Comment