ٹوکیو اولمپکس: جیولین تھرو میں بھارت کی جیت ،پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کا پانچواں نمبر
![]() |
Arshad Nadeem Men's Javeline Throw Tokyo Olympics |
جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کی پاکستانی خواہش پوری نہ ہو سکی
ٹوکیو (نیوزاپڈیٹ ) ٹوکیو
اولمپکس جولین تھرو میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کوئی بھی میڈل حاصل نہ کر سکے اور تمغوں کی اس سے دوڑ سے باہر
ہو گئے ہیں جبکہ ہندوستان کے کھلاڑی نیرج چوپڑانے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ
میڈل اپنے نام کر لیا، نیرج چوپڑانے ایونٹ میں 87اعشاریہ 58کی سب سے لمبی تھروپھینکی۔
دوسری جانب جمہوریہ چیک کے کھلاڑیوں نے
جولین تھرو میں چاندی اور کانسی کے تمغے
حاصل کیے ، جمہوری چیک کے ایتھلیٹ ویٹز
سلوو ویزلی نے برونز میڈل اور ایتھلیٹ ویڈلیچ نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی
ایتھلیٹ کھلاڑی ارشد ندیم پانچویں پوزیشن
حاصل کرنے کے بعد اولمپکس سے باہر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم میڈل تو حاصل نہ کر سکے مگر انہوں نے پاکستانی
عوام کے دلوں میں اپنی جگہ ضرور بنا لی ہے ۔وہ آخری تھرو پھینکتے ہوئےآخری لائن سے تجاوز کر گئے، ان کی پھینکی
گئی چھ عدد تھرو ز میں دو فاؤل ہوئے۔
یاد رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پہلی تھرو 82.40
میٹر پر پھینکی، دوسری تھرو پر فاؤل کرنے کی وجہ سے وہ چھٹی سے نویں پوزیشن پر شفٹ ہو گئے، لیکن وہ
تیسری تھرو میں پوری کوشش کرتے ہوئے 84.6
میٹر لمبی تھرو پھینک کرچوتھی پوزیشن پر پہنچ
گئے ۔ چوتھی پوزیشن حاصل کر کے انہوں نے
پہلا مرحلہ مکمل کرلیا اور پہلے آٹھ لوگوں
میں شامل ہوتے ہوئے فائنل میں پہنچے تھے۔
پہلے آٹھ میں شامل ہونے کے بعدفائنل مرحلے میں پاکستانی
ایتھلیٹ نے اپنی پہلی تھرو 82.91 میٹر کی دوری پر پھینکی جس کے بعد وہ چوتھی پوزیشن سے دوسری پوزیشن پر آگئے
۔ آخری مرحلے کی دوسری تھرو میں انھوں نے 81.98 میٹر لمبی تھرو پھینکی ۔لیکن
پاکستانی کھلاڑی نے آخری تھرو میں فاؤل کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
واضح رہے کہ بھارتی ایتھلیٹ پہلے اور دوسرے مرحلے میں87 میٹر سے زائد کی
تھرو پھینکتے ہوئے پہلی پوزیشن پرآ گئے ، مگر
تیسری تھرو وہ واضح دوری پر نہ پھینک سکے، لیکن اس کے باوجود نیرج چوپڑا پہلی پوزیشن پر برقرار
رہے۔
![]() |
Indian Athlete N. Chopra won Gold medal in Javeline Throw, Tokyo Olympics |
یاد رہے کہ ٹاپ 8 مرحلے میں انڈین ایتھلیٹ نیرچ
چوپڑا پہلی تھرو75 میٹر سے کچھ آگے ہی پھینک سکے لیکن ساتھ ہی فاؤل بھی کر تے ہوئے اوور سٹیپ کیا ۔ انھوں نے آخری
مرحلے کی دوسری تھر و بھی فاؤل کرتے ہوئے
ضائع کر دی تھی۔لیکن تیسری باری میں نیرچ چوپڑا
نےایونٹ کی سب سے لمبی تھرو 87.58 میٹر پھینک کر گولڈ میڈل اپنے نام کر کے
بھارت کو جیت سے ہمکنار کیا ۔
No comments:
Post a Comment