پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا داخلہ ہوا ممنوع - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Monday, August 9, 2021

پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا داخلہ ہوا ممنوع

پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا داخلہ ہوا ممنوع

https://www.news38960.com/
Firdous Ashiq Awan being denied entry in Punjab Assembly


وزیراعلی پنجاب کی سابق معاون خصوصی محترمہفردوس عاشق اعوان  احسن کوایم پی اےسلیم بریار کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر شرکت سے روک دیا گیا۔

لاہور(نیوزاپڈیٹ) سیکورٹی عملہ برائے پنجاب اسمبلی نے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کومہمانوں کی فہرست میں نام نہ ہونے کی وجہ سےاسمبلی میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کی زیر صدارت اسمبلی کےاجلاس جو کہ نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری کے لیے منعقد کیا گیا تھا میں شرکت کے لیے اسمبلی آئی ہوئی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو روک دیا گیا۔

اسکیورٹی اسٹاف کی جانب سے  وزیرِاعلیٰ کی سابق معاونِ خصوصی محترمہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو روکے جانے کے متعلق  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ فہرست میں ان کا نام  وزیرِاعلیٰ کی معاون خصوصی کی حیثیت سے موجود تھا لیکن بعد میں کیسے ہٹا دیا گیا وہ نہیں جانتی، اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا استحقاق ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے انھیں نئی ذمہ داری سونپے جانے کا فیصلہ ابھی  ہونا ہےجب تک  وہ بطور پارٹی ورکر کام کریں گی۔

 واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکورٹی سٹاف نے بتایا کہ انہیں ابھی تک اس بارےمیں چوہدری پرویزالہی اسپیکرپنجاب اسمبلی  کی طرف سے کوئی حکم موصول نہیں ہوا،  تاہم اگر اسپیکرپنجاب اسمبلی کی طرف سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کے داخلے کی درخواست منظور کرلی گئی  تو انہیں فوراً اسمبلی کی عمارت میں  داخل ہونے دیا جائیگا۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے منتخب ہونے والے  ایم پی اے  احسن سلیم بریار کی حلف برداری  کی تقریب میں شرکت کے لیے اسمبلی پہنچیں تو اسکیورٹی سٹاف نے انہیں اندر جانے سے روک دیا

 

https://www.news38960.com/

Firdous Ashiq Awan being denied entry in Punjab Assembly

لاہور (نیوز اپڈیٹ) پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رکن  ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان کو  اسمبلی میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق سیالکوٹ سے نو منتخب ایم پی اے احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیےپنجاب اسمبلی تشریف لائی تھیں لیکن اسکیورٹی سٹاف کی جانب سےانھیں ایوانِ اسمبلی میں جانے سے منع کر دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے اسکیورٹی اسٹاف کی جانب سے ڈاکٹر فردوس عاشق کو روکے جانے کے بعد انھوں میڈیا پرسز کو بیان دیا کہ وہ جس کام کے لیے تشریف لائی تھیں وہ کام ان کے دیر سے پہنچنے کی وجہ سے ہو چکا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ وزیرِاعلیٰ کی  معاون خصوصی کے طور پر تقریب میں مدعو تھیں، لیکن اب وہ نہ تو وزیرِاعلیٰ کی  معاون خصوصی ہیں  اور نہ ہی ممبرپنجاب اسمبلی ہیں ، اس صورتحال میں  ایوانِ اسمبلی میں ان کا داخلہ صرف اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کے استحقاق کے سبب ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  وزیراعلیٰ‌ پنجاب کی معاونِ خصوصی کے عہدے سےمستعفیٰ ہو چکی ہیں ،  اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انھیں جلد ہی وفاق میں نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی ۔  دوسری جانب ذرائع  کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیرِاعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی  برائےمحکمہ بہبود لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں اطلاعات کی ذمہ داریاں  فیاض الحسن چوہان کو دیے جانے کا امکان ہے ، فیاض الحسن چوہان کوصوبہ پنجاب میں وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپا جائے گا۔ واضح رہے کہ  فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی صوبہ پنجاب  میں بطورِوزیر اطلاعات کارگردگی سر انجام دے چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment