محکمہ موسمیات پاکستان :21 جولائی کو عیدالاضحیٰ کا قوی امکان
لاہور
(نیوزاپڈیٹ) پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق ملک میں رواں ماہ
21 جولائی کو عید الاضحیٰ منائے
جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کے
مطابق ذو الحجہ کے چاند کی پیدائش 29 ذیقعد1442ھ مؤرخہ 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق چھ بج کراٹھارہ
منٹ پر بروز ہفتہ ہوگی۔جس کی رُو سے محکمہ موسمیات کی جانب سے 10 جولائی 2021 ء کو چاند نظر آنے کی توقع نہیں کی جا رہی۔ اس لئے یہ
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں ماہ ذو الحجہ کی پہلی تاریخ بروز سوموار مؤرخہ12 جولائی کو ہوسکتی ہے۔
واضح رہےکہ مرکزی رویت
ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی 2021 کو ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا تھا کہ 10
جولائی بروز ہفتہ پورے پاکستان میں اکثر علاقوں میں مطلع صاف ہو گا جبکہ بعض علاقوں میں کہیں کہیں
بادل چھا سکتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment