احسان مانی کی چھٹی جبکہ رمیز راجہ کےلیےخوشخبری،کون ہوگا چیئرمین پی سی بی؟ جانئیے اس رپورٹ میں
![]() |
Rameez Raja Expexted Chairman PCB in place of Ehsan Mani |
رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈآف گورنرز کے نئے رکن کےطورپرمقررکرلیا گیا ہے۔
لاہور(نیوزاپڈیٹ ) ذرائع کے مطابق رمیزراجہ کے ہندوستانمیں دوستوں کی بہتات کی وجہ سےچیئرمین پی سی بی بننے کے چانسز زیادہ ہیں ۔ واضح رہےکہ رمیزراجہ کے زیرِاستعمال واٹس ایپ نمبر بھی بھارتی تھا جو کہ انھوں نے حالیہ دنوں میں ہی تبدیل کیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے عمررسیدہ خیال کیا جا رہا ہے، اور انڈین بورڈ سےمسلسل محاذآرائی کی وجہ سے انھیں غیر معمولی طور پر نامقبول شخصیت سمجھا جا رہا ہے ۔ اس لیے خیال یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ احسان مانی کو اس عہدے کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔
![]() |
Good relations of Rameez Raja with Indian Management and players |
یہ واضح رہے کہ رمیز راجہ اور اسد علی خان کو تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ آف گورنر کے ارکان کے طور پرمنتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسد علی خان کو یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل ہوا ہے۔ دوسری جانب احسان مانی کےمزید توسیع نہ لینے کی وجہ سے اب نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جائیگا، بورڈ آف گورنر کے سات ارکان میں سےدو ارکانکےدرمیان چیئرمین کےعہدےکےلیےانتخاب کےذریعےقسمت آزمائی ہو گی۔ اس انتخاب کے لئے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ)عظمت سعید شیخ کو چیف الیکشن کمیشنرمقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ انتخاب کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔
میرا مقصد پی سی بی کے جی پی ایس پلان کو صحیح طرح ترتیب دے کر آگے بڑھانا ہے، وزیراعظم پاکستان کو اپنے مستقبل کےمنصوبے سے آگاہ کر دیا ہے ، اب حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے، رمیز راجہ
![]() |
PM Imran Khan meeting with Rameez Raja |
ذرائع کے مطابق رمیز راجہ جو کہ چیئرمین پی سی بی کے لئے متوقع امیدوار بھی ہیں نے وزیرِاعظم کے سامنے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا لائحہ عمل پیش کر دیا ہے، جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ رمیز راجہ کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا جائیگا ۔ دوسری جانب اگر کوئی اور امیدوار بھی میدان میں آنا چاہتا ہے تو وہ الیکشن لڑ سکتا ہے۔ مگر عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ وزیرِاعظم جِس کو نامزد کر دیتا ہے اُسے کامیابی ملتی ہے۔
یاد رہے کہ آج سے تین برس پہلے جب وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا تب بھی وہ بغیر کسی مقابلے کے منتخب ہوگئے تھے، اسی بات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے یہی امکان ظاہر کیا جا رہا ہےکہ رمیز راجہ بھی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو جائیں گے۔
No comments:
Post a Comment